؞   اعظم گڑھ: ماسک اور راشن تقسیم کرنے کے کام میں آئی تیزی
۳۰ مارچ/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

تحریر: مسیح الدین سنجری اعظم گڑھ کے کئی گاؤں میں مجبوروں تک راشن، پہنچانے اور کرونا سے حفاظت کے لیے ماسک بانٹنے کا کام شروع ہوچکا ہے۔ اس کام میں بچے، نوجوان اور بزرگ کے ساتھ گھر کی مائیں اور بہنیں بھی اپنی زمہ داری نبھانے میں لگی ہوئی ہیں۔ یہ کام سنجر پور، داؤد پور، خداداد پور کے علاوہ مہذب پور میں تبریز احمد۔ پھریہا میں ابوبکر۔ باری خاص میں راشد پردھان اور ابو عامر نے لوگوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ماسک بانٹنے کا کام شروع کردیا ہے۔ سنجر پور میں راحت سنجری کی ٹیم نے غریب طبقہ میں اناج بانٹتے کا کام شروع کردیا ہے۔ کھنڈواری میں مرزا رضوان بیگ بھی ماسک بنانے اور اسے لوگوں میں مفت تقسیم کرنے کے لیے لوگوں سے مشورہ لے رہے ہیں۔اس کا دعویٰ تو نہیں کیا جاسکتا کہ ماسک لگانے سے ہم موت سے بچ جائیں گے۔ لکین یہ بات درست ہے کہ یہ ذہریلی ہواؤں اور گرد سے ہماری حفاظت کرے گا۔ سنجر پور میں ماسک بانٹنے کا کام تقریباً ختم ہوچکا ہے۔ اب تک ڈھائی ہزار سے زیادہ لوگوں کو ماسک دیا جاچکا ہے۔ کل کی تیاری کو دیکھ کر اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تین ہزار سے زیادہ لوگوں کو ماسک تقسیم کیا جائے گا۔ ارشاد احمد، اکرم شیروانی، طارق شفیق ، ریحان احمد، محمد شارق، ریحان مجتبیٰ اور محمد شاہد کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ تبریز احمد کے بنا ماسک کا کام اتنے بڑے پیمانے پر ہونا مشکل تھا۔ اپنی ماؤں اور بہنوں کی خدمات کے بغیر یہ کام مشکل تھا۔ پورے گاؤں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی ماؤں اور بہنوں کی خدمات کو سراہیں۔ آج سیکڑوں لوگ دہلی، لکھنؤ اور ملک کے مختلف شہروں سے مئو اور مختلف شہروں اور قصبات کی طرف جاتے ہوئے دیکھے گئے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ لوگوں نے تمام تر احتیاط کے ساتھ انہیں روک کر پانی پلایا اور ان کے آگے کے سفر لیے سامان دیا ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا کہ بیماری سے بچاؤ ضروری ہے لیکن کوئی بیماری اور وبا ہماری تہذیب کو نہیں ختم کرسکتی جس کے ہم صدیوں سے وارث ہیں۔


4 لائك

1 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.